میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کو طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کو طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ 40 ہزار روپے مالیت کے بانڈز پر پابندی کی منظوری دے گی۔اسلام آباد جیل تعمیر منصوبے کیلئے ماسٹر پلان میں تبدیلی ایجنڈے میں شامل ہے ، شمالی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزا جاری کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی جائے گی، کابینہ اجلاس میں اسلام آباد سینئر سٹیزن ویلفیئر بل 2019 کی بھی منظوری دی جائے گی، بچوں کے حقوق کے لیے قومی کمیشن بنانے کی تجویز بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔پرائیویٹ پاؤر انفراسٹرکچر بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی کی بھی منظوری دی جائے گی، صوبوں سے ہسپتالوں کی وفاقی حکومت کو منتقلی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، سیلز، ود ہولڈنگ ٹیکسز کے بقایا جات کی ریکوری کیلئے رضاکارانہ سکیم لانے پر غور ہوگا، اضافی حج کوٹہ کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔وفاقی کابینہ کو احساس پروگرام پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں