میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حج آپریشن 5جولائی سے شروع ، 5اگست کو اختتام پزیر ہوگا

حج آپریشن 5جولائی سے شروع ، 5اگست کو اختتام پزیر ہوگا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان سے حج آپریشن 5جولائی سے شروع ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے حج آپریشن 5جولائی سے شروع ہوگا جو 5 اگست کو اختتام پزیر ہوگا،پہلی مرتبہ پاکستانی حجاج کے لیے پاکستان سے ہی سعودی امیگریشن کا عمل بھی متعارف کرایا جارہا ہے یعنی سعودی عرب اترنے کے بعد حجاج کو امیگریشن کائونٹر پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ وہ سیدھے بیگیج بیلٹ پر جا کر اپنا سامان لیں گے اور باہر نکل جائیں گے ،اس مرتبہ یہ سہولت صرف اسلام آباد ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے حجاج کو ملے گی جبکہ آئندہ برس سے یہ سہولت کراچی، لاہور اور پشاور ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے مسافروں کو بھی دی جائے گی،پاکستان دوسرا ملک ہے جس کے حجاج کو ان کے اپنے ہی ملک میں امیگریشن کی سہولت دی جارہی ہے ، اب تک یہ سہولت صرف ملائیشیا کے حجاج کو ہی حاصل تھی۔پاکستان سے اس برس 195 ہزار سے زائد پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔ ہر حاجی کو 30کلو سامان ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔حج آپریشن کی تیاریوں کے سلسلے میں چھوٹا شہر ہونے کے باوجود پشاور بازی لے گیا۔ پشاور سے حجاج کی روانگی کے سلسلے میں تیاری کے ضمن میں باچاخان ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبیدالرحمان عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر حج شکیل احمد سیٹھی سمیت فضائی کمپنیوں اور ایئرپورٹ پر موجود تمام ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔باچا خان ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز جو کہ سعودیہ ایئرلائن کی ہے ، 5 جولائی کو 4 بجے سہ پہر روانہ ہوگی۔ پشاور سے تقریباً 32 ہزار حجاج پی آئی اے ، ایئر بلیو اور سعودی ایئرلائن کے ذریعے مقامات مقدسہ پہنچیں گے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت ایئرپورٹ بلڈنگ میں بھی ایک کائونٹر قائم کرے گا تاکہ جو حاجی ویکسین نہ لگواسکے ہوں، انہیں موقع پر ہی یہ سہولت فراہم کی جاسکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں