دونئی سیاسی جماعتوں کے پرانے کھلاڑیوں سے رابطے
شیئر کریں
ایم کیو ایم رہنماؤں کی بڑی تعداد عشرت العباد سیٹ اپ کا حصہ بننے کو تیار، قومی سیاست کا فیصلہ
مفتاح اسماعیل، زبیر عمر، اسد عمر، دانیال عزیزودیگر شاہد خاقان عباسی کی ٹیم کا حصہ بننے کیلئے تیار
کراچی ( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) سیاست کے میدان میں بڑی ہلچل ‘ پرانے کھلاڑیوں کا ‘ نئی جماعتوں کے نام و قیام سے میدان میں اترنے کا فیصلہ، دو نئی سیاسی جماعتوں کی انٹری حتمی مراحل میں داخل ، یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن کو نئی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے درخواست دے چکے ہیں دوسری طرف ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد پاکستان آکر نئی جماعت کیلے باقاعدہ درخواست دیں گے۔ ایک کی قیادت شاہد خاقان عباسی اور دوسرے کی قیادت عشرت العباد کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ ‘ پیپلز پارٹی ‘ پی ٹی آئی سمیت دیگر آزمائی ہوئی سیاسی جماعتوں کے مد مقابل یہ جماعتیں اپنا سکہ جمانے کی کوشش کرینگیں۔ ذرائع کہتے ہیں عشرت العباد کی جماعت ایم کیو ایم کے طرز سیاست کے بجائے قومی سیاست کا میدان سنبھالے گی دوسری طرف ‘ عامر خان، وسیم اختر، بابر غوری، سلیم حیدر، رضا ہارون، حیدر عباس رضوی، کشور زہرہ، نعیم حشمت، فیصل رضا عابدی و دیگر کے علاؤہ کچھ عرصہ قبل ‘ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ایم کیو ایم رہنماؤں کی بھی نئی جماعت میں شمولیت کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا ذرائع کہتے ہیں کہ ہوم ورک مکمل ہے۔ عشرت العباد مکمل گرین سگنل کے ساتھ جون کے پہلے ہفتہ میں انٹری دینے کے لئے تیارہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رابطہ کمیٹی کے سابق اراکین، 22اگست2016سے کنارہ کشی کئے ہوئے رہنما اور کارکنان عشرت العباد کے ساتھ رابطے میں ہیں سابق گورنر سندھ عشرت العباد نا صرف سندھ بلکہ قومی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کیلے تیار ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، سابق گورنر سندھ زبیر عمر، پی ٹی آئی کے کئی رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر، وفاقی وزیر دانیال عزیز اور کئی اہم شخصیات شاہد خاقان عباسی کی ٹیم کا حصہ بننے کیلے تیار ہیں ذرائع جبکہ عشرت العباد کے ساتھ ایم کیو ایم کے علاوہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما جس میں سابق گورنر اسماعیل، پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے رابطہ کمیٹی کے اراکین و رہنماوں کیساتھ ‘ عامر خان، وسیم اختر کی شمولیت یقینی ہے، عامر خان کے ساتھ ایک بڑی ٹیم ایم کیو ایم کو خیر آباد کہہ کر عشرت العباد کے ہمراہ ہوگی لیکن ایم کیو ایم اب کسی بھی قسم کا ٹکراؤ نہیں ہوگا صرف سیاسی انداز میں ہی بات ہوگی قومی سیاست میں عوام کو نیا ایجنڈا دیا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی پنجاب میں جبکہ عشرت العباد سندھ میں نئی سیاست کی بنیاد رکھیں گے۔ بہت بڑی تعداد عشرت العباد کو ویلکم کرنے کے لئے تیار ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹیاں رجسٹرڈ ہوتے ہی کئی اہم نام و رہنما شاہد خاقان عباسی کی جماعت میں شامل ہونگے ۔