میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کا پاکستانی دعویٰ مسترد

ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کا پاکستانی دعویٰ مسترد

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

افغانستان حکومت نے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کی تردید کردی۔امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ٹی پی رہنماؤں کی افغانستان میں موجودگی کا پاکستانی وزیر داخلہ کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کو بھی افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں، افغانستان پاکستان میں جنگ نہیں چاہتا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کا بیان دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں