میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، عمران خان

آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہے جو بڑی سنجیدگی سے کوشش کررہے ہیں کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔ ہم اپنی کوشش صرف دکھانے کے لئے نہیں کررہے بلکہ ہم اس لئے کررہے ہیں کہ ہم آنے والی نسلوںکے لئے ایک بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، ٹین بلین ٹری منصوبے میں ایک ارب پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا ۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعظم عمران خان نے ہری پور میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پانچ جون کو عالمی ماحولیاتی دن کی پاکستان میزبانی کررہا ہے، یہ بہت بڑا اعزاز ہے اور اس بات کا ا عتراف ہے کہ پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہے جو بڑی سنجیدگی سے کوشش کررہے ہیں کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔ ہم اپنی کوشش صرف دکھانے کے لئے نہیں کررہے بلکہ ہم اس لئے کررہے ہیں کہ ہم آنے والی نسلوںکے لئے ایک بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کا سب سے بڑا نقصان آنے والی نسلوں کو ہو گا اور وہ اس لئے کہ پاکستان بدقسمتی سے ان دنیا کے 10ملکوں میں شامل ہے جو سب سے زیادہ ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہیں۔ پاکستان پر ماحولیاتی آلودگی کا اثر اس لئے زیادہ پڑے گا کہ ہمارا دریائوں کا زیادہ پانی گلیشیئرز سے آتا ہے اور اسی رفتار سے موسم گرم ہوتا گیا تو ہمارے گلیشیئرز رفتار سے پگھل رہے ہیں تو اس رفتار سے آگے جاکر ہمیں بہت مشکلات کاسامان کرنا پڑے گا۔ یہ ہماری ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی یہی صورتحال ہے۔ ہم جو کوشش کررہے ہیں اس سے ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کریں گے اور ویسے بھی اپنی آنے والی نسلوں کے لئے وہ پاکستان چھوڑ کر جائیں جب میں بڑا ہو رہا تھا جوپاکستان میں نے دیکھا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں