میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجٹ سے قبل سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کی گونج

بجٹ سے قبل سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کی گونج

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) بجٹ سے قبل سندھ کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیوں کی گونج سنائی دینے لگی بلاول بھٹو کو تمام وزرا کی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی گئی جام خان شورو اور شرجیل میمن کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے ایک بار پھر لابنگ شروع ہو گئی آ ئندہ چند روز میں سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں متوقع۔ سندھ حکومت کی جانب سے کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت ملک اسد سکندر،جام خان شورو،ساجد جوکھیو،شرجیل انعام میمن اور شفقت شاہ شیرازی کو کابینہ میں شامل کرنے سے متعلق مشاورت کی جارہی ہے۔ذرائع کے دعویٰ کیا کہ ہری رام،شہلا رضا اورعبدالباری پتافی سے قلمدان واپس لینے پر بھی غور شروع کر دیا گیا ہے جبکہ نثار کھوڑو کو جلد کابینہ میں نئی ذمہ داریاں دیے جانے کا اندیشہ ہے۔ تمام تر امور سے متعلق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آ گاہ کر دیا گیا ہے جن کی منظوری کے بعد کابینہ میں تبدیلی کو حتمی شکل دی جائے گی۔سندھ کابینہ میں 18وزرا اور 5مشیر شامل کیے جا سکتے ہیں حالیہ دنوں کابینہ 17وزرا اور تین مشیروں پر مشتمل ہے۔کابینہ میں شرجیل انعام میمن اور جام خان شورو کوشامل کروانے کے لیے با اثر صوبائی وزرا ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں جس کے تحت دونوں فریقین کو چند روز میں وزارت دیے جانے کے امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں