میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں، تحریک انصاف

اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں، تحریک انصاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے ترجمان رئوف حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی اور آئندہ بھی رہیں گے، مگر ان کی طرف سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رئوف حسن نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے سوا سال سے کمیٹی بنائی ہوئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے، ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، حکومتی جماعتیں مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کریں، یہ چوری کیا ہوا مینڈیٹ ان کو چھوڑنا پڑے گا۔رف حسن نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے بات نہ کرنا چاہتے تو سیاسی جماعتوں کا اتحاد نہ بنتا، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہم انگیج نہیں کریں گے، ہمارا سیاسی اتحاد مزید بڑھے گا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اس وقت حکمران صرف مہریں ہیں، ان کے پاس کوئی طاقت نہیں، جب تک سیاسی معاملات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت رہتی ہے جمہوریت کی جڑیں مضبوط نہیں ہو سکتیں، شہریار آفریدی کا بیان پارٹی پوزیشن نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا مقصد ان کو ان کا آئینی کردار بتانا ہے۔ رف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اگر ڈیل کرکے آنا ہوتا تو 9 ماہ جیل میں نہ ہوتے، ریاستی جبر صرف پی ٹی آئی کے ساتھ کیا جا رہا ہے، تعین کرنا ہوگا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ کون ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں