حیدرآباد میں آباد ممبران کوہراساں کرنے کا معاملہ ، اسسٹنٹ ممتاز لاشاری ،بلڈنگ انسپکٹر امیر زرداری سے وضاحت طلب
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں آباد ممبران کوہراساں کرنے کا معاملہ، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اسسٹنٹ ممتاز علی لاشاری اور بلڈنگ انسپکٹر امیر حسن زرداری سے وضاحت طلب کرلی، 3 دن کے اندر وضاحت دیں ورنہ کارروائی کرینگے، ڈی جی ،آباد کے چیئرمین کی شکایت پر نوٹیس لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈوولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد الطاف تائی کی جانب آباد حیدرآباد کے ممبران کوہراسان کرنے کے خلاف دائر شکایت پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نوٹیس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز لاشاری اور بلڈنگ انسپکٹر امیر حسن زرداری سے وضاحت طلب کرلی ہے، ڈائریکٹر جنرل نے دونوں ملازمین کو وضاحت دینے کا لیٹر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تین دن میں شکایات پر وضاحت دیں بصورت دیگر ایس بی سی اے 2016ع ایکٹ 4 کے تحت آپ کے خلاف ڈسپلنیری کارروائی کی جائیگی۔