میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسئلہ کشمیر حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے،وزیراعظم

مسئلہ کشمیر حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے، تمام ممالک سے دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں ،خطے میں امن کے لیے ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ مل کرکوشش جاری رکھیں گے ،قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے ،پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہرکوشش کی جائے گی اور جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے،پاک فضائیہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سیدنیا بھرمیں نمایاں ہے، یقین ہے کہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق صلاحیتوں کامظاہرہ کرتی رہے گی۔جمعہ کو پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان رسالپور میں پاسنگ آئوٹ پریڈ تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاک فضائیہ کی اکیڈمی میں اعلی معیار اور ڈسپلن دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، پاس آئوٹ ہونیوالے کیڈٹس مستقبل کا اثاثہ ہیں، ان کیڈٹس کو کامیابی ان کی مسلسل محنت اورغیرمتزلزل عزم کے باعث ملی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں