میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فوج کی پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ، خاتون شہید

بھارتی فوج کی پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ، خاتون شہید

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 36سالہ خاتون شہید اور آٹھ سالہ معصوم بچی شدید زخمی ہوگئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک دفعہ پھر ایل او سی پر سیز فایر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے جندروٹ اور کھویی رٹہ سیکٹر پر اشتعال انگیزی، شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث یاسمین نامی 36 سالہ خاتون شہید اور عتیبہ زہرہ نامی 8 سالہ معصوم بچی شدید زخمی ہوگئی ۔زخمہ بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ۔ دوسری جانب مقامی لوگوںنے بتایاکہ پاک فو ج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں