میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نفرت، جھوٹ، سنسنی،بھارت کا گودی میڈیا عالمی سطح پر بے نقاب

نفرت، جھوٹ، سنسنی،بھارت کا گودی میڈیا عالمی سطح پر بے نقاب

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

شور شرابے کے ذریعے گمراہ کن دعوؤں،نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دینے میں پیش پیش
بھارتی میڈیا بی جے پی کے زیراثر غیر جانبداری کا لبادہ اتار چکا ہے،امریکی تنظیم

بھارتی میڈیا سنسنی خیزی اور شور شرابے کے ذریعے گمراہ کن دعوؤں اور نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دینے میں پیش پیش ، امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے بھارتی میڈیا کو عالمی سطح پر بے نقاب کر تے ہوئے واضح کیا کہ ہے کہ بھارتی میڈیا بی جے پی کے زیراثر غیر جانبداری کا لبادہ اتار چکا ہے جبکہ حقائق دکھانے سے بھی گریزاں ہے جبکہ بی جے پی کی مسلمان دشمنی پرمبنی اصلاحات، نفرت آمیزمیڈیا پر بار بار دہرائی جاتی ہیں، رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق بھارت صحافتی آزادی نچلی ترین سطح پر برقرارہے، امریکی تنظیم کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف جرائم کی رپورٹنگ پرصحافیوں کو مقدمات، حراست اور تحقیقات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ماہرین کیمطابق گودی میڈیا نیلوگوں کی عقل سلب کر لی،بھارتی میڈیا کے متاثرین اب مودی کے ہر جھوٹ کو سچ مان کر فخر محسوس کرتے ہیں، اور بھارتی میڈیا کی سنسنی خیزی،شرانگیزی اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈے کے باعث معاشرتی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، ماہرین کے مطابق بھارت میں ریاستی سرپرستی میں گمراہ کن پراپیگنڈا اور ہندوتوا نظریے کی ترویج کرنے والا گودی میڈیادنیا بھر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں