میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مشرق وسطی کشیدگی:مہنگائی کا طوفان بے قابو ہونا شروع

مشرق وسطی کشیدگی:مہنگائی کا طوفان بے قابو ہونا شروع

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

پیاز، ٹماٹر، آلو، انڈے، مرغی ،گیس،بجلی سمیت 23اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
ایک فیصد تک اضافہ ریکارڈ،سالانہ شرح بڑھ کر8 اعشاریہ دو چار فیصد ہوگئی

مشرق وسطی میں کشیدگی کے پاکستان پر اثرات پڑنے شروع ہوگئے،ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں ایک فیصد تک اضافہ،سالانہ شرح بڑھ کر آٹھ اعشاریہ دو چار فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کیمطابق گزشتہ ہفتے پیٹرول ڈیزل سمیت23اشیا مہنگی ہوئیں،ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں،جن میں پیاز، ٹماٹر، آلو، انڈے اور زندہ مرغی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پیاز اٹھارہ فیصد سیزائد جبکہ ٹماٹر گیارہ فیصد سیزیادہ مہنگے ہوئے۔لہسن،مٹن، بیف،ایل پی جی، بجلی، لکڑی بھی مہنگی ہوئی،گزشتہ ہفتے ایل پی جی کی قیمتوں میں10فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،بجلی کی قیمت بھی6فیصد سے زائد بڑھ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادپرگندم کا آٹا 24.76 فیصد تک مہنگا ہوا،ایک سال میں پیاز 25 فیصد،سرخ مرچ 15 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی،گزشتہ سال کی نسبت بڑا گوشت 13 فیصد، چھوٹا 12.41 فیصد مہنگا ہوا،رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر ایل پی جی 35 فیصد اور ڈیزل 30 فیصد مہنگا ہوا،ایک سال میں گیس چارجز تقریبا 30 فیصد بڑھ گئے،پیٹرول کی قیمت میں بھی سالانہ بنیاد پر 25.75 فیصد اضافہ ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں