میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ہرطرح کی سیاحت، کاروباراورکھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے،آرمی چیف

پاکستان ہرطرح کی سیاحت، کاروباراورکھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے،آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے اور ہر طرح کے کھیلوں، سیاحت، اور کاروبار کیلئے محفوظ ملک ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستان میں یونان کے سفیر آندریس پاپاستروو نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا،یونانی سفیرنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اورمختلف شعبوں میں باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے، افغان عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہرطرح کی سیاحت، کاروبار اور کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔انہوں نے کہاکہ ہرشعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔یونانی سفیرنے کورونا کے کنٹرول کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی، انہوںنے افغانستان کیلئے پاکستان کے کردار اور غیرملکی عملے کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں