میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ کورنگی ، گراں فروشوں اورکلرک مافیا کا گٹھ جوڑ بے نقاب

ڈسٹرکٹ کورنگی ، گراں فروشوں اورکلرک مافیا کا گٹھ جوڑ بے نقاب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ڈسٹرکٹ کورنگی ‘ سب ڈویڑن شاہ فیصل ‘ اسسٹنٹ کمشنر ‘ سائرہ امجد ‘ کی ناک کے نیچے ‘ وصولیوں کا بازار گرم ‘ مہنگائی و مارکیٹ مافیا کیساتھ آفس کلرک ‘ کا گٹھ جوڑ ‘ بے نقاب مزکورہ ‘ ٹرائیکا اور کلرک مافیا کی سہولت کاری ‘ کے باعث ‘ مافیا ‘ بیلگام ‘ مافیا ‘ شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ زن ‘ روزآنہ شہریوں کی جیبوں سے غیرقانونی طور پر لاکھوں روپے اضافی ‘ وصولیوں ‘ کا بازار گرم ‘ سلیم بھٹی ‘ نامی کلرک ایک عرصے سے شاہ فیصل سب ڈویڑن میں غیرقانونی دھندوں میں مصروف ‘ موصوف نے اپنے ‘ فرائض منصبی ‘ عہدے ‘ اختیارات ‘ کا یکسر ناجائز استعمال کرتے ہوئے ‘ شاہ فیصل میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہئے موصوف نے ‘ مارکیٹ و مہنگائی مافیا ‘ سے غیرقانونی اشتراک قائم کرتے ہوئے ‘ سرکار و سرکاری عہدے سب ‘ گروی رکھوا دیئے ‘ شہریوں نے ‘ سپریم کورٹ ‘ کمشنر کراچی ڈویڑن’ ڈپٹی کمشنر کورنگی اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل سے کاروائی کی اپیل کردی مصدقہ ذرائع کے مطابق’ موصوف کا ایک دوسرا بھائی ‘ ڈسٹرکٹ کورنگی کے ‘ ڈپٹی کمشنر ‘ آفس میں بطور کلرک خدمات انجام دے رہا ہے جو اسکے غیرقانونی دھندوں میں اسکی مکمل ‘ معاونت و پشت پناہی بھی جاری رکھتا ہے اقرباء پروری کا کھیل بھی جاری ہے ‘ سلیم بھٹی کے غیرقانونی منفی ہتھکنڈوں کے خلاف جب بھی کوئی قانونی ضابطے کی کارروائی کا آغاز ہوتا ہے تو ‘ ڈپٹی کمشنر کورنگی ‘ کے عہدے اور آفس کا غیرقانونی استعمال شروع کردیا جاتا ہے موصوف کا بھائی ‘ ڈی سی کورنگی ‘ کے آفس ‘ میں بطور کلرک تعیناتی ‘ کا یکسر غلط اور ناجائز استعمال کرتا ہے اسکے ساتھ ‘ متعلقہ ڈی سی کو بھی گمراہ کرتا ہے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل سب ڈویڑن سائرہ امجد ‘ فرض شناس و دیانتدار خاتون ہیں جبکہ انکے آفس کا ‘ راشی و کرپٹ کلرک ‘ مارکیٹ و مہنگائی مافیا ‘ کا مرکزی کردار ہونے کیساتھ وصولیوں کا ڈان بھی کہلاتا ہے ‘ علاقے میں لگ بھگ تمام ‘ بڑے ‘ چھوٹے کے گوشت والے ‘ میٹ شاپس ‘ علاقے بھر کی مرغی کی دوکانیں ‘ چکن شاپس ‘ دودھ فروش ‘ فروٹ شاپس ‘ اشیائے خوردونوش ‘ ٹھیلے پتھارا مافیا ‘ سمیت دیگر مافیا ‘ کے سرپرستوں و سہولتکاروں کیساتھ ‘ سلیم بھٹی کا گٹھ جوڑ ہے ‘ موصوف کا ایک دوسرا پہلو اور سنگین کردار جو زبان زد عام ہے کہ ‘ موصوف ” وصولیوں کے عوض ‘ اپنے افسران کے برخلاف مافیا کی مکمل پشت پناہی کرتے ہوئے اپنے افسران کو بھی گمراہ کرتا ہے ادھر افسران نے ‘ مافیا ‘ پر جھپٹنے اور دبوچنے کیلے کمر کسی اور ادھر ‘ سلیم بھٹی ‘ نے اپنے عہدے کے برخلاف افسران کی پکڑ دھکڑ اور چھاپہ مار کاروائی سے قبل ہی ‘ اطلاع ‘ بطور سہولتکار ‘ مارکیٹ و مہنگائی مافیا ‘ تک پہنچا دی جسکے سبب یا تو مافیا کے ‘ کارندے کاروبار بند ‘ کر کے فرار ہو جاتے ہیں یا پھر ‘ جز وقتی طور پر ‘ سرکار کی رٹ بحال ‘ کردی جاتی ہے ‘ اسسٹنٹ کمشنر سائرہ امجد کے دفتر کے ‘ کلرک سلیم بھٹی ‘ نے ‘ چکن، مٹن، بیف اور دیگر اشیائے خوردونوش فروشوں ‘ سے ‘ ہفتہ وصولی ‘ کا گورکھ دھندہ دھڑلے سے سجا رکھا ہے ‘ موصوف کی غیرقانونی سرپرستی کے سبب ‘ مہنگائی و مارکیٹ مافیا ‘ اپنا قبلہ درست کرنے پہ راضی نہیں جسکے باعث ‘ نو وارد فرض شناس اسسٹنٹ کمشنر ‘ کا دامن بھی داغدار ہو رہا ہے ‘ سب ڈویڑن شاہ فیصل ‘ کے عملے کی ‘ اکثریت راشی و بھتہ خور ہیں ادھر علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ‘ بکرے ‘ بچھیا ‘ گائے ‘ بھینس اور چکن مافیا کی من مانیوں اور زائد وصولیوں کا دھندا دھڑلے سے جاری خصوصاً ‘ بکرے ‘ بچھیا ‘ گائے ‘ بھینس ‘ کے گوشت کی فروخت میں ‘ گوشت مافیا 6 تا 8 سو روپے زائد یا پھر جیسا گاہک ویسے ‘ ریٹ ‘ نرخ ‘ وصول کئے جاتے ہیں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ کمشنر کراچی ‘ ڈپٹی کمشنر کورنگی ‘ اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں