میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیفنس میں غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پرچھاپہ، گھر کی تلاشی

ڈیفنس میں غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پرچھاپہ، گھر کی تلاشی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کر اچی ڈیفنس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا،پولیس اہلکار دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، گھر کی تلاشی، الماریوں سے سامان نکال کر پھینک دیا۔ سابق وزیر اعظم مرحوم غلام مصطفی جتوئی کے بیٹے سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کی ڈیفنس کی رہائشگاہ پر مورو، نوشہرو فیروز، نوابشاہ اور کراچی پولیس کی20 سے زیادہ موبائلوں میں سوار 200 کے قریب نفری نے جتوئی ہائوس کا گھیرائو کیا۔ غلام مرتضی جتوئی کی اہلیہ نے الزام لگایا ہے کہ رات 3 بجے مرد پولیس کی نفری دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پورے گھر کی تلاشی لی گئی۔ مسز نوین مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ گھر میں صرف خواتین موجود تھیں، پولیس کو بتایا بھی لیکن انہوں نے نہیں سنی، گھر میں موجود خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور ہراساں کیا گیا، ہمیں پیپلز پارٹی میں شامل نہ ہونے کی سزا دی جارہی ہے اور جھوٹے مقدمات درج کرکے ہراساں کیا جارہا ہے۔ نوین مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سیاست جرم بنادیا گیا، ہمارے گھر چھاپہ بہت بڑی ریاستی دہشت گردی ہے،چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ میں ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں