میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان المبارک ،کراچی میں ڈاکوئوں نے 8شہریوں کی جان لے لی

رمضان المبارک ،کراچی میں ڈاکوئوں نے 8شہریوں کی جان لے لی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر قائد میں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ ڈاکوئوں نے رمضان المبارک میں 8 شہریوں کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں بھی شہریوں کو امان نہ ملا، رمضان المبارک کے ابتدائی 15 روز میں شہر میں بے لگام ڈاکوئوں نے 8 کراچی کے شہریوں کی جان لے لی۔3 رمضان کو ملیر میں ڈاکوئوں نے دودھ فروش کو قتل کیا، 5 رمضان کو عیسیٰ نگری میں ڈاکوئوں نے ایک اور شہری کی جان لی، اس کے علاوہ تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان محمد فرحان کو قتل کیا گیا۔10 رمضان کو پاکستان بازار میں اختر مسیح پر گھر کی دہلیز پر فائرنگ کی گئی اسی روز ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے انجینئر شعیب شفقت کو اس وقت قتل کیا جب وہ اپنی خالہ کے گھر افطاری پر پہنچا تھا۔13 رمضان کو نارتھ کراچی میں ڈاکوں نے دکاندار عبدالرحمان کو قتل کیا، 14 رمضان کو لیاقت آباد کا رہائشی زوہیب سرجانی ٹائون میں ڈاکوئوں کا نشانہ بنا جبکہ 15 رمضان کو اورنگی ٹائون قطر اسپتال میں خاتون ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئیں۔پولیس حکام کے مطابق رمضان میں اسٹریٹ کرائم کی 3 ہزار 300 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو ہلاک، 94 زخمی ہوئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 148 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا اور 108 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں