حکومت کی کراچی کیلئے بجلی 6روپے مہنگی کرنے کی درخواست
ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 3 اپریل کو سماعت کرے گا۔ درخواست کے مطابق بجلی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہوگی۔ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی جبکہ گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے تحت بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔اضافے کا فیصلہ یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ اضافی وصولیاں اپریل جون 2023 کے دوران کی جائیں گی۔