انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس ''ایبسلوٹلی ناٹ'' کا تذکرہ
جرات ڈیسک
منگل, ۲۸ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ”ایبسلوٹلی ناٹ” کا تذکرہ ہوا ہے۔ منگل کو چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل اس لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔ نئے اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان عدالتِ عظمیٰ میں پیش ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سوال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ایمرجنسی نافذ کرنے کی بات کرتا ہے؟ پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے جواب دیا کہ ایبسلوٹلی ناٹ۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ تو آپ نے اصل میں کسی اور کو کہا تھا۔