میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے حیدرآباد ،ڈپلومہ ہولڈر افسر عرس ڈاوچ کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

ایس بی سی اے حیدرآباد ،ڈپلومہ ہولڈر افسر عرس ڈاوچ کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ نے نامکمل پراجیکٹ کا کمپلٹیشن سرٹیفکیٹ جاری کردیا، جیجل ماں ہسپتال کے سامنے واقع انوشہ پلازہ کے لے آؤٹ پلان میں بھی ہیراپھیری، پارکنگ کی جگہ پر آفیسز کی تعمیرات، بلڈر کام چھوڑ کر غائب، الاٹیز پریشان، عرس ڈاوچ کا سسٹم ایس بی سی اے حیدرآباد کا طاقتور سسٹم بن گیا، تفصیلات کے مطابق غیرقانونی طور پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد سمیت دیگر چارجز رکھنے والے والے ڈپلومہ ہولڈر افسر عرس ڈاوچ کا بھاری رشوت کے عوض ایک اور غیرقانونی کام سامنے آگیا ہے،عرس ڈاوچ نے بھاری رقم کے عوض قاسم آباد میں جیجل ماں ہسپتال کے سامنے واقع نامکمل گرائونڈ پلس 4 منزلہ پراجیکٹ کا کمپلٹیشن سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے، قواعد و ضوابط کے مطابق پراجیکٹ میں بجلی، گیس سمیت تمام یوٹیلیٹی سہولیات اور تعمیرات مکمل ہونے تک کمپلٹیشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جاسکتا، جبکہ مذکورہ پراجیکٹ میں ابھی تک لفٹ سمیت بجلی کے ٹرانسفارمر ہی نہیں لگائے گئے لیکن عرس ڈاوچ نے ایس بی سی اے کے قوانین کو روندتے ہوئے کمپلٹیشن سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق مذکورہ پراجیکٹ کے لے آؤٹ پلان میں بھی ہیراپھیری کی گئی ہے اور پارکنگ ایریا میں آفیسیں بنائے جا رہے ہیں، جبکہ فلیٹس سمیت دکانوں کا کام بھی نامکمل اور بلڈر غائب ہوچکا ہے، الاٹیز نامکمل فلیٹس کی تعمیرات خود کروانے پر مجبور ہیں، واضع رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں عرس ڈاوچ کا سسٹم سب سے طاقتور سسٹم ہے اور وہ گزشتہ 12 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر براجمان ہے، عرس ڈاوچ کے سسٹم کے ماتحت قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیرات میں اضافہ ہوچکا ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک بلڈنگ آغا کاشف عرس ڈاوچ کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے ہیں، جبکہ رینجنل ڈائریکٹر بھی عرس ڈاوچ کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں، انوشہ پلازہ کو غیرقانونی طور کمپلٹیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے حوالے سے روزنامہ جرّت کی جانب سے رینجنل ڈائریکٹر عبدالحمید زرداری اور ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز کی گئیں لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں