میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،سندھ حکومت کا وفاق سے احتجاج کا فیصلہ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،سندھ حکومت کا وفاق سے احتجاج کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے اور تصویر ہٹانے پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند اورتصویر ہٹانے یا نام بدلنے کی کوشش کی تو عوام بنی گالا کا گھیراو کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت بینظیر کے نام سے خائف ہے ،پی پی پی دشمنی میں حکومت اتنی اندھی ہوگئی ہے کہ شہیدوں کو بھی نہیں بخشا جارہا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکمران یاد رکھیں نام بدلنے یا تصویر ہٹانے سے لوگوں کے دلوں سے شہید بینظیر کو مٹایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان بتائیں وہ شہید بی بی کی تصویر اور نام سے خوفزدہ کیوں ہیں؟جو حکمران خواتین سے نفرت کرتا ہو وہ کبھی بھی لیڈر نہیں بن سکتا،وزیراعظم انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے اور تصویر ہٹانے والی خبرون کی وضاحت دیں۔انہوں نے حکومت کو خبردار کیا ہیکہ اگر نام تبدیل کرنے یا پروگرام بند کرنے کی کوشش کی تو یہ عوام دشمنی ہوگا،جمہوریت پسند حلقے اس فیصلے کی ہرممکن مزاحمت کریں گے ۔چور دروازے سے ا?نے والیسابقہ عوامی حکومتوں کے پروگرام چوری کرکے اپنا چورن بیچ رہے ہیں۔انہوں نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو گیس، بجلی،پیٹرول،ا?ٹااورچینی مہنگی کرنے کا ٹیکہ تو لگاتی رہی ہے ، اب حوروں والاٹیکہ لگوا دے ،موجودہ حکومت اپنے پاو?ں پر کلہاڑی خود ماررہی ہے ، اس فیصلے سے حکومت کو رسوائی کے سوا اور کچھ نصیب نہیں ہوگا۔ سال2020 حکومت کا ا?خری سال ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں