میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی جی کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو خط، جعلی ملازم عرفان بیگ ایم ڈی اے سے فارغ

ڈی جی کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو خط، جعلی ملازم عرفان بیگ ایم ڈی اے سے فارغ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: نجم انوار)ایم ڈی اے میں جعل سازی سے گریڈ 19 کے عہدے پر تعینات ڈی ایم سی ساؤتھ کا میل ویکسی نیٹر گریڈ پانچ کے ملازم عرفان بیگ کو ایک بار پھر لوکل گورنمنٹ میں واپس بھیج دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر نسیم الغنی سہتو نے 27؍فروری کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے نام ایک خط (795-L) کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ عرفان بیگ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ساؤتھ کا ملازم ہے۔ اسے ایم ڈی اے سے فارغ کر کے ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ خط میں عرفان بیگ کے خلاف زیر تفتیش اینٹی کرپشن میں مختلف انکوائریز کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ جبکہ عرفان بیگ کے خلاف خود اس کے اپنے محکمے لوکل گورنمنٹ میں بھی تجاوزات اور سروس معاملات سے متعلق ایک انکوائری چل رہی ہے۔ واضح رہے کہ لوکل گورنمنٹ اور ایم ڈی اے میں عرفان بیگ کا ماضی کا کوئی سروس ریکارڈ سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ اس حوالے سے لوکل گورنمنٹ نے ایک خط ایم ڈی اے کو بھی ارسال کیا تھا، جس کا ذکر ڈی جی ایم ڈی اے نے اپنے خط میں بھی کیا ہے۔ عرفان بیگ کے خلاف دو مختلف پٹیشنز عدالت ِ عالیہ سندھ میں بھی زیر سماعت ہے۔ جس سے اندازا ہوتا ہے کہ عرفان بیگ نے انتہائی جعل سازی سے ایم ڈی اے میں اپنا وقت غیر قانونی طور پر گزارا ہے۔ عرفان بیگ اپنے جعلی عرصہ ملازمت میں ایم ڈی اے کے اندر مختلف زمینوں میں بڑے پیمانے پر ہیرپھیر میں ملوث رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں