میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اشنا شاہ شادی پر تنقید کرنے والے ناقدین پر برس پڑیں

اشنا شاہ شادی پر تنقید کرنے والے ناقدین پر برس پڑیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

اداکارہ اشنا شاہ اپنی شادی کے جوڑے اور رقص پر تنقید کرنے والے ناقدین پر برس پڑیں۔حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ اشنا جہاں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں وہیں انہیں اپنی شادی کے لباس اور رقص کرنے پر ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا اشنا شاہ کی شادی کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے دن عریاں لباس پہن کر پاکستانی رسم و رواج کو مجروح کیا ہے ساتھ ہی ان کے مغربی ڈانس اسٹائل پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔جس پر اشنا شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو ا?ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب کھری کھری سْنا دی۔اداکاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’وہ لوگ جنہیں میرے لباس سے مسئلہ ہے انہیں نہ میں نے شادی میں مدعو کیا تھا نہ ہی انہوں نے میرے لباس اور جیولری کے پیسے دیئے تھے، میرا لباس میری جیولری سب پاکستانی ہے البتہ میرا دل ا?دھا ا?سٹرین ہے‘۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں