سجل علی کی انسٹاگرام پر دلہن کے روپ میں واپسی
ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و خوب رو اداکارہ سجل علی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہوگیا ، پہلی سیلفی بھی شیئر کر دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سجل علی نے اپنی نئی بین الاقوامی فلم ’’واٹس لو گاڈ ٹو ڈو ود اٹ‘‘ کے سیٹ سے دلہن کے روپ میں سیلفی شیئر کی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سجل علی نے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈی – ایکٹیویٹ کر دیا تھا اور اب اپنا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کر دیا ہے۔تاہم اداکارہ نے کن وجوہات کی بنیاد پر انسٹا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کیا تھا یہ سامنے نہیں آئی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وود اٹ‘ کی ریلیز کی خبروں کے ساتھ ہی گزشتہ چند دنوں سے شہہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی تھیں۔