میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبائی وزیر کا پی اے کو نکاح پر ڈالر کے ہار اور سونے کے تاج کا تحفہ

صوبائی وزیر کا پی اے کو نکاح پر ڈالر کے ہار اور سونے کے تاج کا تحفہ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک میں ایک جانب مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب اقتدار کے مزے لینے والے طبقے کا شاہانہ انداز ہے جو کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ مٹیاری میں وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزمان کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کے نکاح میں ڈالر کا ہار اور سونے کا تاج مرکز نگاہ رہا۔ ذرائع کے مطابق وزیرریونیو سندھ مخدوم محبوب الزمان نے اپنے پی اے سیف شاہ کو ڈالروں کا ہار اور سونے کا تاج پہنایا۔ دوسری جانب صوبائی وزیر مخدوم محبوب کا نام موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل سے بھی جڑا ہے۔ تاہم اس کے باوجود پی اے کو لاکھوں روپے مالیت کے تحائف دیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزماں کے ساتھ ان کے والد ایم این اے مٹیاری مخدوم جمیل الزماں بھی سیف شاہ کی تقریب نکاح میں پہنچے اور دولہے کو مبارکباد دی۔ذرائع کے مطابق تحفے میں دیے گئے چار تولہ سونے کے تاج کی مالیت تقریبا آٹھ لاکھ اور ڈالر کے ہار کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں