میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی اپنی ہی بہن کے حق کا غاصب نکلا

ذیشان ذکی اپنی ہی بہن کے حق کا غاصب نکلا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سلیم ذکی کے بیٹے ذیشان ذکی اپنی ہی بہن کے حق کا غاصب نکلا۔ صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے بانی سلیم ذکی کی تمام پراپرٹیز کی دستاویزات پر ذیشان ذکی نے قبضہ کرلیا، سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید نے بھی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق کراچی کی معروف کاروباری شخصیت اور صائمہ بلڈرز کے بانی سلیم ذکی کی رہائشی اور کمرشل اسکیموں، زمینوں، پلاٹس، بینک اکائونٹس ، رقوم اور دیگر املاک پر سلیم ذکی کے بیٹے ذیشان ذکی کے قبضہ کے باعث خاندانی تنازع میں مزید اضافہ ہوگیا، ذیشان ذکی کی جانب سے تمام پراپرٹیز پر قبضے کے باعث سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید نے بھی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، صائمہ جاوید نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سلیم ذکی نے تعمیراتی کاروبار صائمہ جاوید کی 1980 میں پیدائش کے دو ماہ بعد صائمہ کے نام سے ہی شروع کیاکیونکہ سلیم ذکی کی محبت اور شفقت صائمہ سے تھی، سلیم ذکی کی جانب سے کاروبار شروع کرتے وقت ذیشان ذکی موجود نہیں تھے، سلیم ذکی نے کئی انٹرویوز ، خاندانی تقریبات اور دیگر مواقع پر پورے خاندان کے سامنے برملا اور واضح طور پر کہا کہ صائمہ بلڈرز کا لوگو یا ٹریڈ مارک یا کمپنی کا نام صرف صائمہ سے ہی تعلق رکھتا ہے کیونکہ سلیم ذکی کواولاد میں صائمہ ہی پیاری تھی ،سلیم ذکی نے نہ صرف کراچی بلکہ دبئی میں بھی اپنی بیٹی صائمہ کے ساتھ مل کر کئی منصوبے شروع کیے ، منصوبوں اور املاک کی کئی دستاویزات صائمہ جاوید کے دستخط سے صائمہ بلڈرز کے مرکزی دفتر میں موجود ہیں، صائمہ بلڈرز کے مرکزی دفتر اور دیگر دفاتر میں سلیم ذکی کی تمام املاک کا ریکارڈ سامنے آنے سے صائمہ جاوید کا اسٹیٹس واضح ہوجائے گا جبکہ یہ تمام ریکارڈ ذیشان ذکی کی تحویل میں ہے، سلیم ذکی کے خاندان میں پراپرٹیز پر ذیشان ذکی کے قبضہ کے باعث ذیشان ذکی ، اپنی ہی ہمشیرہ اور سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید سے ہمیشہ حسد کرتے ہیں ، سلیم ذکی کی زندگی میں ذیشان ذکی نے کئی بار کوشش کی کہ کمپنی کا نام صائمہ تبدیل کیا جائے اور سلیم ذکی کو آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن سلیم ذکی کبھی آمادہ نہیں ہوئے جس کی وجہ سے سلیم ذکی کے تمام رہائشی اور کمرشل منصوبوں، پلاٹس ، زمینوں اور دیگر پراپرٹیز پر صائمہ کا نام قائم رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں