میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طاقتورادارے ہمیں کام اورسیاست کرنے دیں ،خالد مقبول صدیقی

طاقتورادارے ہمیں کام اورسیاست کرنے دیں ،خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

ہم اگراشاروں پرہوتے
توہمارے دفتربندنہ ہوتے

عدم اعتماد میں اسی وقت ساتھ دینگے جب موروثی سیاسی کے خلاف ہمارا موقف مانیں گے‘کنوینرایم کیوایم پاکستان
ضروری نہیں تبدیلی کی بات کرنے والوں کی خواہش کے مطابق ہی تبدیلی آئے ،خواہش کے برعکس بھی ملک میں تبدیلی آسکتی ہے
لاہور (نیوز:ایجنسیاں) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ عدم اعتماد میں اسی وقت ساتھ دیں گے جب موروثی سیاسی کے خلاف ہمارا موقف مانیں گے،ضروری نہیں تبدیلی کی بات کرنے والوں کی خواہش کے مطابق ہی تبدیلی آئے ،خواہش کے برعکس بھی ملک میں تبدیلی آسکتی ہے،موروثی سیاست اور پیسے کا الیکشن ملک کا مستقبل بدل نہیں سکتا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ اقتدار اور طاقت کے مرکز لاہور میں آکر بڑی خوشی ہوئی ہے،آج کا دورہ کسی سیاسی تبدیلی کے حوالے سے نہیں ہے،تنظیم سازی کے حوالے سے دورہ لاہور کر رہا ہوں۔لاہور کے عام نوجوان کو طاقت کا مرکز طاقت فراہم کررہا ہے کہ نہیں،ہم یہاں الیکشن لڑنے نہیں لوگوں کے دل جیتنے آئے ہیں۔پاکستان کو اسلامی ریاست بننا تھا۔جاگیرداروں اور وڈیروں نے ملک کو طاقت کی منڈی بنا دیا جس دن لاہور کے نوجوان اٹھیں گے تو پاکستان کی تقدیر بدلے گی۔انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم ہر دور میں سازش کا شکار رہی ہیں ۔عدم اعتماد میں اسی وقت ساتھ دیں گے جب موروثی سیاسی کے خلاف ہمارا موقف مانیں گے۔ماضی میں جتنی بار بھی اقتدار میں شامل ہوئے اس وقت جمہوریت خطرے میں تھی ،ضروری نہیں تبدیلی کی بات کرنے والوں کی خواہش کے مطابق ہی تبدیلی آئے ،خواہش کے برعکس بھی ملک میں تبدیلی آسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ موروثی سیاست اور پیسے کا الیکشن ملک کا مستقبل بدل نہیں سکتا ۔22اگست کے بعد ایم کیو ایم نے چہرے کے بجائے نظریے کو تقویت دی ہے،ہر طاقتور ادارے کو کہا ہے کہ ہمیں کام اور سیاست کرنے دیں۔حکومت جانے کے نشانات زیادہ نظر آ رہے ہیں۔ لیکن رکنے کے بھی امکانات ہیںاگر ہم اشاروں پر ہوتے تو ہمارے دفتر بند نہ ہوتے،اگر سسٹم ہمیں خطرہ سمجھ رہا ہے تو ہمیں نشانہ بنایا جارہا،اگراشارہ کرنے والے ہمیں اشارہ کریں گے تو ہم بھی ان کو اشارہ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ 70 سال گزر گئے چہروں کے پیچھے چھپنا بند کیجئے۔ 4 دفعہ قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا اور ایک بار بھی پیسے خرچ نہیں کئے۔طاقت اور پیسے کی سیاست پاکستان کی تقدیر نہیں بدل سکتا۔ایم کیو ایم نے چہرے سے زیادہ نظریے کی سیاست کو فروغ دیا ۔جماعتوں کے درمیان اقتدار کی بندر بانٹ کو ختم ہونا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں