میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر پابندی

پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر پابندی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے سینیٹ انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے ہر جماعت اپنے امیدوار کی جیت کے لئے کوشاں اور اپنے ارکان پر نظر رکھتے ہوئے روابط کو تیز کررہی ہے۔ سینیٹ الیکشن میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے تمام صوبائی وزراء کو کراچی سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی ہے اور ارکانِ سندھ اسمبلی کو عمومی سرگرمیاں بھی محدود رکھنے کا کہا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ارکانِ سندھ اسمبلی کو کراچی میں متحرک رکھنے کے لئے دعوتوں کا اہتمام کیا جائے گا، اس حوالے سے صوبائی صدر نثار کھوڑو آج سندھ سے سینیٹ امیدواروں اور ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، یکم مارچ کو صوبائی وزیر امتیاز شیخ کی جانب سے دعوت کا انعقاد کیا جائے گا، جب کہ 2 مارچ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیپلزپارٹی ارکانِ سندھ اسمبلی کو مدعو کیاگیا ہے۔دوسری جانب سندھ اسمبلی کی دو پارلیمانی جماعتوں لبیک پاکستان اور ایم ایم اے کے 4 ارکان سے بھی پیپلزپارٹی کی قیادت نے رابطہ کیا ہے، اور چاروں ارکان سے سینیٹ کی جنرل اور خواتین نشستوں پر ووٹ کی درخواست اور حمایت کی اپیل کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں