نیب کی تین اہم وزراء کیخلاف تحقیقات کی سفارش
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ فروری ۲۰۲۱
شیئر کریں
نیب راولپنڈی نے تین اہم وزراء کیخلاف انکوائری کی سفارش کردی ہے، روزویلٹ ہوٹل بند کرنے سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا،اختیارات کے ناجائز استعمال پر صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کیخلاف بھی انکوائری کی سفارش کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے3 مارچ کو ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں کچھ نئی انکوائریاں کرنے اور کچھ انکوائری بند کرنے کی منظوری دی جائے گی۔نیب راولپنڈی نے روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کے خلاف شکایت کی تصدیق مکمل کرلی ہے، جس پر نیب نے تین اہم وزراء کیخلاف انکوائری کی سفارش کردی ہے،روزویلٹ ہوٹل بند کرنے سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔نیب نے صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کیخلاف انکوائری منظور کرنے کی سفارش بھی کی۔صوبائی وزیر قانون راجا بشارت پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔