میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس 52عمرکوٹ، ارباب غلام رحیم جی ڈی اے کے امیدوار نامزد

پی ایس 52عمرکوٹ، ارباب غلام رحیم جی ڈی اے کے امیدوار نامزد

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

جی ڈی اے نے پی ایس باون عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے سندھ کے سابق وزیراعلی ارباب غلام رحیم کوامیدوارنامزد کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگاڑا نے پی ایس باون عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کو جی ڈی اے کا امیدوار نامزد کر کے ٹکٹ جاری کردیا ہے ۔اس کا اعلان جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکرٹری سردار عبدالرحیم کے جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ مذکورہ نشست پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں