صدرمملکت عارف علوی کا پشاور میں یوٹیلٹی سٹور کا دورہ
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دورہ پشاور کے دوران چارسدہ روڈ پر واقع یوٹیلٹی سٹور کا دورہ کیا ہے ۔اس موقع پر وہاں کمشنر پشاور ڈویژن امجد علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر بھی موجود تھے ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوٹیلیٹی اسٹور کے منیجر سے آٹے ، چینی اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں سے متعلق استفسار کیا۔انہوں نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خورد و نوش کی دستیابی سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔ صدر مملکت عارف علوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وفاقی حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ حکومت کے ریلیف اقدامات کے سلسلے میں اپنا فعال کردار ادا کرے ۔