میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمس آئیکون قاسم آباد میں اربوں کا میگا اسکینڈل بے نقاب

شمس آئیکون قاسم آباد میں اربوں کا میگا اسکینڈل بے نقاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

حیدرآبادمیں بلڈر مافیا کی مبینہ غنڈہ گردی، 400 خاندانوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی
بلڈرز نے تعمیراتی کام روک دیا،فلیٹ پرقبضے کے مطالبے پر ہراساں کیا جا رہا ہے، متاثرین کی دُہائی

( رپورٹ :اظہررضوی )قاسم آباد کے معروف رہائشی و کمرشل پراجیکٹ شمس آئیکون کے متاثرین نے بلڈر مافیا کے خلاف دہائی دیتے ہوئے اربوں روپے کے فراڈ اور سنگین دھمکیوں کا انکشاف کیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ بلڈرز نے رقم بٹورنے کے بعد نہ صرف تعمیراتی کام روک دیا ہے بلکہ اب قبضے کا مطالبہ کرنے پر غنڈہ عناصر کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے متاثرین کی قیادت کرنے والے سید انوار علی شاہ ولد سید غلام رسول شاہ و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے شمس آئیکون میں کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹس بک کروائے تھے۔ انوار علی شاہ کے مطابق ان کے فلیٹ کی کل قیمت 1 کروڑ 84 لاکھ روپے طے پائی تھی وہ اب تک 1 کروڑ 24 لاکھ روپے بلڈر کو ادا کر چکے ہیں سال 2023 میں قبضے کی تحریری یقین دہانی کے باوجود تاحال کام بند پڑا ہے متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ پراجیکٹ کے پارٹنرز ایشور لال دعا تھبو اور ندیم میمن اپنے مبینہ آپسی تنازعے کو ڈھال بنا کر معصوم شہریوں کا پیسہ ہڑپ کرنا چاہتے ہیں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بلڈرز اب ایک ہی فلیٹ اور دکان کو متعدد افراد کو فروخت کرنے (Double Selling) کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور ان کی جانب سے ملک سے فرار ہونے کی اطلاعات بھی زیرِ گردش بلڈرز نے اپنے دفاتر میں مسلح اور غنڈہ عناصر بٹھا رکھے ہیں جب بھی کوئی کنزیومر اپنے جائز حق یا رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتا ہے تو اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر خاموش کرا دیا جاتا ہے۔متاثرین نے سندھ حکومت، ڈی جی ایچ ڈی اے، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری اعلیٰ سطح کی انکوائری کی جائے بلڈرز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) میں ڈالے جائیں تعمیراتی کام فوری بحال کروا کر الاٹیز کو قبضہ دلایا جائے دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ شدید احتجاج اور عدالتِ عالیہ سے رجوع کرنے پر مجبور ہوں گے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں