میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا سیاسی مذاکرات ، وزیراعظم کی تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش پیکا ترمیمی بل، زرداری نے کہاتھا حکومت سے تجاویز تسلیم کرنے کا کہوں گا، مولانا فضل الرحمان جمہوریت کی خاطر سندھ میں متعصب حکومت کو برداشت کیا، چیئرمین ایم کیوایم ایم کیو ایم رہنمائوں کی پریس کانفرنس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے ،ترجمان بلاول بھٹو حکومت سنجیدہ ہوتی تو اب تک کمیٹی بن چکی ہوتی، پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی پیشکش پر ردِ عمل موجودہ حکومت الیکشن فراڈ ، دھاندلی سے وجود میں آئی، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ، ملک ریاض کے خلاف کارروائی مہران ، کامرہ حملوں میں طیارے تباہ ہوئے ، کیا 9مئی کا جرم زیادہ سنگین ہے ؟سپریم کورٹ وفاقی کابینہ ،یورپی یونین سے ٹیرف ریٹس کوٹہ تقسیم معاہدے کی منظوری چیف جسٹس نہ ہونے پر کسی سے شکوہ نہیں،بطور سینئر جج خوش ہوں،جسٹس منصور

ای پیج

e-Paper
ویسٹ انڈیز نے 35سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ جیت لیا

ویسٹ انڈیز نے 35سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ جیت لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 120 رنز سے شکست دے کر 35 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کے کھلاڑی محمد رضوان 26، سلمان 15 اور سعود 13 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔ اس طرح ویسٹ انڈیز نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1ـ1 سے برابر کر دی۔ویسٹ انڈیز کے بولر واریکن نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد پاکستانی ٹیم ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں پاکستان آخری پوزیشن پر رہا، جس سے اس کے کھیل میں مزید بہتری کی ضرورت اجاگر ہوئی ہے ۔تیسرے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی سعود شکیل 76 کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی فاسٹ بولر کاشف علی بھی 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔پاکستان کا اسکور 115 رنز پر پہنچا تو اس وقت سلمان علی آغا بھی 15 رنز بنا آؤٹ ہو گئے ۔ قومی ٹیم کا اسکور 122 رنز پر پہنچا تو محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر پویلین چل دیے ۔اس کے بعد آنے والے بیٹر نعمان علی بھی صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن نے 4، کیون سنکلیئر نے 3اور گداکیش موٹی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کو جیت کے لیے مزید 123 رنز جبکہ ویسٹ انڈیز کو 1 وکٹ درکار ہے ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا۔دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹ پر 76 رنز بنا لیے تھے ۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ‘ بابر اعظم 31 اور کامران غلام 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز اور دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے تعاقب میں 76 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے ۔کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رن بنا سکے ،کامران غلام 19 اور بابر اعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز 9 رن کی برتری کے ساتھ شروع کی تھی، کپتان بریتھ ویٹ اور میکائیل لوئیس نے 50 رنز کی بنیاد رکھی، میکائل 7 رن بنا کر آؤٹ ہوئے پھر عامر جنگو نے کپتان کے ساتھ اسکور 92 تک پہنچایا۔بریتھ ویٹ کی 52 رنز کی اننگز نعمان علی نے تمام کی، اس کے بعد رنز بھی بنتے رہے اور وکٹیں بھی گرتی رہیں۔املاچ نے 35 اور سنکلیئر نے 28 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دیا۔نعمان علی اور ساجد خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں، ابرار اور کاشف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں