سرکاری کوارٹرزکی خالی زمینوں پررہائشی عمارتیں تعمیر ہوں گی
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی میں پرانے سرکاری کوارٹرزکی خالی زمینوں پر بڑی عمارتیں بنانے کے منصوبے پروفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے ساتھ ایم او یو کی منظوری دے دی۔معاہدہ وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس۔محکمہ بلدیات اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان ہوگا۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق فریقین جہانگیر۔مارٹن۔کلیٹن اور پاکستان کوارٹرز کی تعمیرنوکریں گے۔۔کوارٹرز کی تعمیر کے ساتھ گرین زون اور کمرشل ایریابنایاجائیگا۔منصوبے پر پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سرمایہ کاری ہوگی۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کوارٹرز کے تمام مکینوں کو نئی رہائشی عمارتوں میں منتقل کیا جائے گا۔ اقتصادی سرگرمی پیدا کرنے کے لیے تجارتی زون تشکیل دیا جائیگا۔