میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابی ریلی میں نوجوان نے حمزہ شہباز پر جوتا اچھال دیا

انتخابی ریلی میں نوجوان نے حمزہ شہباز پر جوتا اچھال دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور کے علاقے ترنم سینیما چوک کے قریب ایک نوجوان نے ریلی میں خطاب کے دوران حمزہ شہباز کی طرف جوتا اچھال دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حلقہ این اے 118 کے امیدوار حمزہ شہباز نے انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی جو مختلف علاقوں سے گزری اور اس دوران انہوں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔ریلی لاہور کے اندرون شہر ترنم سینیما چوک کے قریب پہنچی تو وہاں پر شرکا میں موجود ایک نوجوان نے حمزہ شہباز کی طرف جوتا اچھال دیا جس کے بعد لیگی کارکنان نے اْسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔لیگی کارکنان نے الزام عائد کیا کہ حمزہ شہباز کی طرف جوتا اچھالنے والا نوجوان تحریک انصاف کا کارکن ہے۔مسلم لیگ ن کے کارکنان نے جوتا پھینکنے پر نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کی اور اْسے کافی دیر تک تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اس کے بعد ن لیگ کے ہی مقامی رہنماؤں نے نوجوان کو لیگی کارکنان کے چنگل سے چھڑایا اور اْسے ایک مکان میں لے گئے۔اس کے بعد حمزہ شہباز کی ریلی کو شیڈول کے مطابق ترنم سینیما چوک پر ختم کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں