میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف وفد کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

آئی ایم ایف وفد کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)وفد کی آمد سے قبل مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ بڑھ گیا۔وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی بڑھانے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے جس کا فیصلہ آئی ایم ایف وفد کے آنے سے پہلے کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق ابھی ورکنگ پیپر کو حتمی شکل نہیں دی گئی لیکن تیاری مکمل ہے، فی الحال اوگرا سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری موصول نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب ماہرین کے کہناہے کہ پیٹرول ،بجلی اورگیس مہنگی ہونے سے دیگراشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھیں گی،لوگ خودکشیوں پرمجبورہوںگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں