میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فواد چودھری کو پیش نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

فواد چودھری کو پیش نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

جرات ڈیسک
هفته, ۲۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چودھری کوعدالت پیش نہ کرنے پرلاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب سمیت 16 پولیس افسران کو فریق بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسروں نے عدالتی نظام کا مذاق اڑایا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ذمہ دار افسروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 25 جنوری کو ہائی کورٹ نے فواد چودھری کو عدالت پیش کرنے کے احکامات دیے تھے، اسلام آباد پولیس نے عدالتی احکامات کے باوجود انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا، احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت متعلقہ افسران اور حکام کو قرار واقعی سزا دینے کا حکم دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں