میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کرے ،مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کرے ،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے۔ انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ شوکت خانم کے ڈونرز کو پی ٹی آئی ڈونر ظاہر کر کے اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں شامل کرنا خوفناک انکشاف ہے، عمران خان نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا جرم کیا، شوکت خانم کے ڈونرز کا اعتراض سنگین معاملہ ہے کہ ان کے چندے کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا، عمران خان کی جعلسازی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنے اور کارروائی لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے، فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِس لئے چھپائے جا رہے ہیں کہ خیرات کے پیسے کو سیاسی فنڈ میں تبدیل کیا گیا، عمران خان کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے۔لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کرنے کے باوجود 8 والیمز کو چھپایا جا رہا ہے، عمران خان نے پارٹی ملازمین کے نجی اکائونٹس میں بھاری رقوم منگوائی ہیں، ان کا ریکارڈ بھی ابھی تک سامنے نہیں آیا، عمران خان کے برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فن لینڈ سمیت غیرملکی بینکوں میں اکائونٹس کی تفصیل بھی ابھی آنا باقی ہے، الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے، 7 سال سے زیر التوا مسئلے پر قانون اور انصاف کے تقاضے بلا تاخیر پورے کئے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں