میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورنا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتہ کے روز پاکستان پہنچنے کے امکانات

کورنا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتہ کے روز پاکستان پہنچنے کے امکانات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کورنا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتہ کے روز پاکستان پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ، قومی ایئرلائن کے ذریعے کورونا ویکسین پاکستان لائی جاے گی، پی آئی اے خصوصی بوئنگ 777طیارہ چین کیجانب سیعطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین وائلز پاکستان پہنچائے گا۔حکام وزارت صحت کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ جمعہ کو ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہو گا، ایئرپورٹس سے ویکسین کاروں اور دیگر ٹرانسپورٹس کے ذریعے مختلف اسپتالوں میں تقسیم کی جائے گی۔ حکام وزارت صحت کے مطابق چائنہ سے آنے والی 5 لاکھ ویکسین صرف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی، آئندہ ہفتے سے ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو بازو میں لگنا شروع ہوجائے گی، پرائویٹ سیکٹر میں پاکستان میں آئندہ 5 ماہ تک بھی ویکسین کے پہنچ جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں