پارک لین ریفرنس ، آصف زرداری کیخلاف کیس کی سماعت 3فروری تک ملتوی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں کیس کی سماعت 3فروری تک ملتوی کردی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس پر کی۔نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا نیب گواہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ دوران سماعت آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اپنایااتنے کیسز ہو گئے ہیں کہ ٹایم نہیں ملا تیاری کرنے کا۔آصف زرداری کا ہائی کورٹ میں کیس ہے تو جرح نہیں کر سکتی۔ جج اعظم خان نے فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیاآج کی بھی تاریخ آپ کی مرضی کی تھی اب آپ ہی بتائیں کون سی تاریخ دیں۔فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ اس کیس میں پورا دن لگ جائے گا تو جرح آئندہ سماعت میں کریں گے ۔کوئی بھی تاریخ دے دیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔