میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان پر مسلط ٹولہ آدم خور بن چکا ہے، سہیل آفریدی کی لاہور آمد، پنجاب حکومت کے اقدامات پر شدید تنقید

پاکستان پر مسلط ٹولہ آدم خور بن چکا ہے، سہیل آفریدی کی لاہور آمد، پنجاب حکومت کے اقدامات پر شدید تنقید

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

یہ عوام کا خون بہا رہے ہیں،ظلم کا دور ختم ہونے والا ہے ہمارا لیڈرآنے والا ہے،پورے لاہور میں بدترین ظلم بربریت و فسطائیت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،قوم عمران خان کے نظریے پر جمع ہوچکی ہے
عمران خان قومی یکجہتی ‘سلامتی‘سیاسی اور اقتصادی استحکام کی علامت ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی حرکتو ں سے دو صوبوں کے درمیان نفرتیں پیدا ہورہی ہیں،وزیراعلیٰ پختونخوا کی گفتگو

وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پورے لاہور میں بدترین ظلم بربریت و فسطائیت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اس کے باوجود اتنی تعداد میں ورکرز اور قیادت کا نکلنا میرے لیے قابل فخر ہے 9 اپریل رجیم چینج آپریشن سے لے کر آج اس وقت تک جس فسطائیت کو پنجاب کی عوام ، پورے پاکستان کی عوام برداشت کررہی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔لاہور میں رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے راہنما لطیف کھوسہ کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پارٹی کے راہنمائوں اور کارکنو ں نے بہت قربانیاں دی ہیں ‘آٹھ فروری کو پنجاب کی عوام نکلی تھی اس لیے آپ کو اپنی سیٹیں بچانے کے لیے بھی فارم 47لینا پڑے تھے انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے پاکستان پر مسلط ٹولہ آدم خور بن چکا ہے ماڈل ٹائون سے لے کر نو مئی اور چھبیس نومبر سے لے کر مریدکے اور پھر آج تک مسلسل پاکستانیوں کا خون صرف بہایا نہیں بلہ چوْسا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں اتنی بڑی تعداد میں ورکرزکا نکلنا ہمارے لیے قابل فخر ہے ‘جبر‘ظلم اور فسطائیت کے باوجود پارٹی ورکر اتنی بڑی تعداد میں نکلے ہیں‘کل سے ہمارے پروگرام کو روکنے کے لیے ظلم ‘جبراور فسطائیت کا بازار گرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے والہانہ استقبال کیا گیا ہے اس پر لاہور اور پنجاب کے ورکرز‘ پارٹی کی صوبائی لیڈرشپ ‘ اراکین پارلیمان اورتحریک انصاف کی تمام ذیلی تنظیموں کا مشکور ہیں وزیراعلی کے پی کے نے کہا کہ ابھی بھی عوام ظلم ‘جبر اور فسطائیت دیکھ رہی ہے مسلط ٹولہ پاکستانیوں کا خون بہا بھی رہے ہیں اور چوس بھی رہے ہیںانہیں مسلط کیا گیا ہے پاکستان پر یہ ساری دنیا جانتی ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا لاہور میں دو روزہ قیام کریں گے یاد رہے کہ تحریک انصاف نے لاہور سے اپنی تحریک کا اعلان کررکھا ہے اور آج شام لبرٹی چوک پرعوامی اجتماع متوقع ہے اطلاعات کے مطابق لاہور بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور لبرٹی چوک جانے والے راستوں پر خصوصی انتظامات کیٔے گئے ہیں ‘پی ٹی آئی کے مطابق دو دن کے دوران لاہور سے پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور راہنمائوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ پنجاب کے دوسرے شہروں سے آنے والے قافلوں کو بھی لاہور آنے سے روکنے کے لیے طاقت کا اندھا دھنداستعمال کیا جارہا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ”ایکس“ پر شیٔر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پارٹی کارکنوں اور حامیوں نے وزیر اعلیٰ کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے جب وہ رکن قومی اسمبلی اورپی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کی رہائش گاہ پر پہنچے اس سے پہلے راوی ٹول پلازہ سے گزرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ اگرچہ انہیں لاہور میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے، تاہم ان کے ساتھ آنے والی کم از کم سات گاڑیوں کو روک لیا گیا ان کا کہنا تھا کہ منڈی بہائو الدین سے آنے والے پارٹی کارکنوں کو بھیرہ کے راستے لاہور جانے سے روک دیا گیا، سڑکیں بند کی گئیں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جمہوری حکومتیں اس طرح کے اقدامات نہیں کرتیں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے لیے پیغام سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یہ نہیں سمجھ رہیں کہ ایسے اقدامات سے دو صوبوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں