میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک معاشی مشکلات میں، حکمرانوں کی شاہ خرچیاں جاری

ملک معاشی مشکلات میں، حکمرانوں کی شاہ خرچیاں جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

معاشی مشکلات میں گھرے ملک کے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں نے ‘سادگی اپناؤ توانائی بچاؤ مہم’ کی قلعی کھول دی، متعدد حکومتی شخصیات کابینہ ڈویڑن کی قیمتی گاڑیاں استعمال کر رہی ہیں جن میں 3 سابق وزراء اعظم سمیت 14 اہم لوگ شامل ہیں۔نجی چینل کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کے زیر استعمال وفاقی حکومت کی 2 بلٹ پروف گاڑیاں ہیں جن میں لینڈ کروزر 2017 اور لینڈ کروزر 2015 شامل ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کے پاس یہ دونوں بلٹ پروف گاڑیاں ایک بطور سابق وزیر اعظم اور ایک موجودہ سپیکر کی حیثیت سے ہے۔دستاویز کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان اور شاہد خاقان عباسی کے کابینہ ڈویڑن کی الگ الگ بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو جیپ 2016 گاڑیاں زیر استعمال ہیں، موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے پاس بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر 2017 ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ بھی کابینہ ڈویڑن کی بلٹ پروف جیپ 2016 استعمال کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی بھی بلٹ پروف لینڈ کروزر 2015 ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو بلٹ پروف لینڈ کروزر 2015، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بلٹ پروف لینڈ کروزر 2015، مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود بلٹ پروف لینڈ کروزر، چیئرمین پی اے سی نور عالم خان بلٹ پروف لینڈ کروزر 2015 استعمال کر رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے بھی بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو 2016 زیر استعمال ہے اس کے علاوہ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بلٹ پروف ٹویوٹا لیکسس جیپ 2013 استعمال کر رہے ہیں، ان شخصیات کو بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی کی وزیر اعظم نے منظوری دی، کابینہ ڈویڑن نے ان شخصیات کو لاحق خطرات کے تناظر میں بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کررکھی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں