میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب نے کے الیکٹر ک کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

نیب نے کے الیکٹر ک کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا اور کہا نیب کے الیکٹرک کو اووربلنگ سیمبینہ طو ر پر اربوں روپے ہتھیانے کی اجازت نہیں دے گی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نیب کراچی کو کیالیکٹرک کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔چیئرمین نیب نے حکومت پاکستان سے معاہدے کی مبینہ مکمل پاسداری نہ کرنے کی انکوائری کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا بجلی نظام کو جدید خطوط پر استوار نہ کرنے کی انکوائری کی جائے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کراچی کو کے الیکٹرک سے معاہدے کی کاپی حاصل کرنے ، کیالیکٹرک سے متعلقہ دستاویز اور سرمایہ کاری کی تفصیلات لینے کی ہدایت کردی۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب بطور قومی ادارہ قانون کے مطابق فرائض سر انجام دینے پریقین رکھتاہے، نیب کے الیکٹرک کو اووربلنگ سے مبینہ طو ر پر اربوں روپے ہتھیانے اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمیت معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کے الیکٹرک کے خلاف 3ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نیب بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں