یونین کونسلز میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، اینٹی کرپشن کے نوٹس جاری
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی کی یونین کونسلز میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ جناح ٹاون کی سات یوسی چیئرمینوں کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کال اپ نوٹس جاری کردیے تفصیلات کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یوسی چیئرمینز تمام متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ 2 دسمبر تک اینٹی کرپشن کے سامنے پیش ہوں، حکومت کی جانب سے ملنے والے فنڈز اور اخراجات کی تفصیل اینٹی کرپشن کو فراہم کریں، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شادی اور پیدائش کے سرٹیفکیٹس سے ہونے والی آمد کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔