میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی احتجاج ،کارکنان علی امین گنڈاپور پر برہم ، بوتل مار دی

پی ٹی آئی احتجاج ،کارکنان علی امین گنڈاپور پر برہم ، بوتل مار دی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران کارکنان پیش قدمی نہ کرنے پر برہم ہوگئے اور ایک کارکن نے علی امین گنڈاپور کو بوتل مار دی۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں کارکنان اسلام آباد میں موجود ہیں جہاں گاڑی میں موجود رہنماؤں پر متعدد کارکنان نے برہمی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق کارکنان کی جانب سے علی امین گنڈاپور پر حملے کی بھی کوشش کی گئی، علی امین گنڈاپور گاڑی سے باہر نکل کر کارکنان سے خطاب کرنا چاہتے تھے جبکہ کارکنان انہیں ڈی چوک جانے کا کہتے رہے ۔ڈی چوک جانے سے انکار پر کارکنان نے علی امین گنڈا پور کی گاڑی کا گھیراؤ کیا اور گاڑی پر بھی چڑھ گئے ، ایک کارکن نے برہم ہو کر کہا کہ خود گاڑی میں بیٹھے ہو۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے سیکیورٹی طلب کر لی اور دوبارہ گاڑی میں سوار ہو گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں