میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈر مافیا کا بدنام سرپرست چودھری نظام آرائیں آپے سے باہر

بلڈر مافیا کا بدنام سرپرست چودھری نظام آرائیں آپے سے باہر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلڈر چودھری نظام آرائیں آپے سے باہر، میرپور خاص کے صحافی کو بھی متواتردھمکیاں، صحافیوں کی احتجاج کی تنبیہ، چودھری نظام آرائیں کی غنڈہ گردی حیدرآباد کے شہری علاقوں میں پیپلزپارٹی کے ووٹ بینک پر برا اثر پڑنے لگا، تفصیلات کے مطابق مخالفین پر جھوٹے مقدمات اور قبضوں کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والا بلڈر چودھری نظام آرائیں آپے سے باہر ہوگیا ہے ، چودھری نظام آرائیں نے صحافیوں کو بھی دھمکانا شروع کردیا ہے ، میرپورخاص کے نجی چینل کے بیورو چیف وارث خاصخیلی نے روزنامہ جرأت کو بتایا کہ چودھری نظام آرائیں اسے متواتر جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ چودھری نظام آرائیں میرپورخاص اور حیدرآباد میں لینڈ مافیا کے سرپرست کے طور پر انتہائی بدنام ہیں۔ جبکہ پیپلزپارٹی کی سرپرستی کے باعث یہ انتظامیہ کو کسی کے بھی خلاف استعمال کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہے ، اسی بل بوتے پر وہ قبضوں اور جھوٹے مقدموں کے حوالے سے مشہور ہے ، بلڈر چودھری نظام آرائیں کی جانب سے صحافیوں کو سنگین دھمکیوں کے بعد صحافیوں نے احتجاج کی تنبیہ دیتے ہوئے آئی جی سندھ سمیت وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے احتجاج کی دھمکی دی ہے ، واضح رہے کہ چودھری نظام آرائیں کی شہری علاقے میں پر تشدد کارروائیوں اور غنڈہ گردی کے باعث آنے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شہری علاقوں میں شدید مشکلات کا سامنا کر پڑ سکتا ہے اور حیدرآباد شہر میں پیپلزپارٹی کے بڑھتے ہوئے ووٹ بینک کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں