عمران خان پر تنقیدسے میرا میوزک کیرئیر ختم ہوگیا،جواد احمد
شیئر کریں
معروف گلوکار جواد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ سیاست میں آنے کے بعد اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کے سبب اب مجھے کوئی کنسرٹ میں نہیں بلاتا ہے۔جواد احمد نے ایک انٹرویو میں اپنے گلوکاری کے کیریئر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ گلوکاری کے شعبے میں دو طرح کہ کام ہوتے ہیں، ایک آپ میوزک کمپوز کر رہے ہوں اور دوسرا کہ آپ گا رہے ہوں۔گلوکار نے کہا ہے کہ جب سے میں نے سیاست میں قدم رکھا ہے اور جس طرح سے عمران خان کی مخالفت کی ہے اب مجھے کوئی کنسرٹس کے لیے بلاتا ہی نہیں ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ سیاسی مؤقف کی وجہ سے میرا میوزک کا کام 95 فیصد تک ختم ہوچکا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ اسے رہنے دو یہ متنازعہ شخص ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان سمیت دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کرتا ہوں، میں پاکستان کے عام عادمی کی بات کرتا ہوں اور عام آدمی کے لیے جماعت بنانا چاہتا ہوں۔