میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی،لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظور،اپوزیشن کاشورشرابہ

سندھ اسمبلی،لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظور،اپوزیشن کاشورشرابہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)سندھ اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کر لیا، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے 5 اسپتال، بلدیاتی اداروں سے تعلیم اور صحت کا شعبہ واپس لے لیا گیا، 50 لاکھ آبادی والے شہروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن بنے گی،میئر کا الیکشن خفیہ رائے دہی سے ہوگا۔ جبکہ اپوزیشن نے بل پر اعتماد میں نہ لینے پر احتجاج کیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 پیش کیا، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم ، جی ڈی اے سمیت اپوزیشن ارکان نے بل کی مخالفت کی اور نشستوں پر کھڑے ہوگئے، اپوزیشن ارکان اسپیکر کی ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور پلے کارڈز اٹھا کر نعرے بازی کی کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکہ نامنظور، کالا قانون نامنظور۔ اپوزیشن ارکان نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، حزب اختلاف کے ارکان کے واک آئوٹ کے بعد ایوان نے بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ بل پیش کرتے ہوئے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کروانے کی تاریخ دے دی ہے اس لیے تکراری مردم شماری کو تسلیم کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے بل منظور کیا ہے، بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں اور حزب اختلاف کی تجاویز پر غور کے بعد بل پیش کیا ہے، آبادی میں اضافہ ہوا ہے اس لیے ٹائون سسٹم کو دوبارہ نافذ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظرآباد میں کارپوریشن قائم کی جائیں گی، میئر کے انتخاب کیلئے پرانے نظام کو برقرار رکھا ہے، اگر براہ راست انتخاب کا نظام بناتے تو مزید پیچیدگیاں ہوتی۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، عباسی شہید اسپتال، سوبھراج اسپتال، لیپروسی سینٹر اور سرفراز رفیقی اسپتال کا انتظام حکومت سندھ کے حوالے کیا گیا ہے، صوبے کے بلدیاتی اداروں سے تعلیم اور صحت کے شعبے واپس لے کر متعلقہ محکموں کے حوالے کئے گئے ہیں، کم از کم 50 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر وں میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن قائم ہوگی ، ضلع میونسپل کارپوریشن کو اب ٹائون میونسپل کارپوریشن کا نام دیا گیا ہے، ٹائون میونسپل کارپوریشن کے ممبران میں یونین کمیٹی کے وائیس چیئرمین، عورتوں کی 33 فیصد، نوجوانوں اور لیبر کی 5، 5فیصد سیٹیں ہونگی۔ بل کے مطابق میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائیس چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے دہی سے ہوگا، 3 لاکھ سے 50 لاکھ کی آبادی والے شہروں میں میونسپل کارپوریشن، 5 لاکھ سے 7 لاکھ 50 ہزار والے شہر میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ٹائون بنیں گے،ایک لاکھ 25 ہزار سے لے کر 3 لاکھ 50 ہزار والے شہر میونسپل کارپوریشن میں ٹائوں بنیں گے، 50 ہزار سے 3 لاکھ تک آبادی والے شہروں میں میونسپل کمیٹی قائم ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں