میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ، مہندی کے کارخانے میں آتشزدگی، 3افراد جھلس کر جاں بحق

کراچی ، مہندی کے کارخانے میں آتشزدگی، 3افراد جھلس کر جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں مہندی کارخانے میں آتشزدگی سے 3افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ آگ پر قابو پالیا گیا کولنگ کا عمل جاری ہے ۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں مہندی کے کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت اکرم، شاہد اور اسماعیل کے ناموں سے ہوئی ہے ۔فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ کولنگ مکمل ہونے کے بعد آتشزدگی سے ہونے والے مالی نقصانات کا تعین کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں