میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملتان،پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے قلعہ کہنہ کنٹینرز لگا کر سیل

ملتان،پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے قلعہ کہنہ کنٹینرز لگا کر سیل

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کے لیے ملتان کے علاقے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو 30 کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ۔ قلعہ کہنہ کو رات گئے پولیس کی جانب سے سیل کیا گیا ، پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس(پی ڈی ایم)نے 30 نومبر کو قاسم باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے جلسے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ پنجاب حکومت پہلے ہی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس کی جانب سے کئے جانے والے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر چکی ہے ۔ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے سلسلے میں 2 روز قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی سمیت دیگر کارکنوں کو بلا اجازت ریلی نکالنے پر گرفتار کر لیا گیا تھاجنہیں ضمانت پر رہا کیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں