شہباز شریف اور حمزہ 5روز کیلئے پیرول پر رہا
شیئر کریں
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کردیا گیا ،اس سے قبل پانچ روز کیلئے پرول پر رہا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پانچ روز کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی یکم دسمبر تک ہوگی۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت رہائی کی اجازت دی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کو ڈھائی بجے کئے جائے ۔اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پرول پر رہا کیاگیا۔ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میںآج(ہفتہ کو) ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔